Please disable any ad-blocker you are using in your browser.

Home / Huawei / Huawei Y5 II موبائل پاکستان میں لانچ کر دیا گیا

Huawei Y5 II موبائل پاکستان میں لانچ کر دیا گیا

Huawei Y5 II

Huawei نے اپنا فون Y5 II پاکستان میں لانچ کر دیا ہے۔ اس فون کی لانچ خصوصی طور پر “چیز مال” نامی ویب سائٹ پر ہوئی ہے جہاں فون کی بکنگ شروع کر دی گئی ہے۔ فون کی قیمت 13,499­ روپے ہے اور اس ویب سائٹ سے خریدنے پر 3,500 روپے کی VR 3D Glasses مفت ملیں گی۔

فون کی سکرین 5 انچ ہے اور اس میں 1.3 GHz  کا quad-core پراسیسر لگا ہوا ہے۔ فون کی میموری میں 1 GB ریم اور 8GB کی انٹرنل سٹوریج شامل ہے جس کو میموری کارڈ کے ذریعے بڑھایا جا سکتا ہے۔ 3G اور 4G دونوں کی سہولیات اس فون میں میسر ہیں۔ فون کے پیچھے 8 میگا پکسل اور سامنے 2 میگا پکسل کا کیمرہ لگا ہے۔ اینڈرائڈ کے 5.1 ورژن کے ساتھ  فون میں 2200mAh بیٹری دی جا رہی ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

*